Live Updates

سیالکوٹ، عید کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہا

اتوار 8 جون 2025 14:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) سیالکوٹ اور اس کے مضافات میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابرہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی قربانی کاسلسلہ جاری رہا اور ایسے بہت سے لوگ جو پہلے روز قصابوں کے زیادہ ریٹس اور ان کی عدم دستیابی کے باعث جانور ذبح نہیں کراسکے تھے انہوں نے اتوار کے روز جانوروں کی قربانی دی ۔

(جاری ہے)

مختلف گلی محلوں میں گھروں کے باہر بڑے جانور قربان کیے گئے ۔دریں اثناء عید کے پہلے روز کے مقابلے میں قصابوں کے ریٹ بھی کم ہو گئے ۔ بڑے جانور کو ذبح کرنے کا جو ریٹ پہلے روز پندرہ سے بیس ہزار روپے تھا عید کے دوسرے روز کم ہو کر 10 سے 12ہزار روپے ہو گیا جب کہ بکرا 4 ہزار روپے میں بھی ذبح کیا جا رہا ہے ۔ اب بھی بہت سے شہری تیسرے دن کا انتظار کر رہے ہیں ۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :