Live Updates

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ،پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم میانمار پہنچ گئی

اتوار 8 جون 2025 15:20

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ اہم مقابلے کے لیے میانمار پہنچ گئی ہے جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں میانمار سے مقابلہ کرے گی۔ ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ بنکاک، مینمار کے شہر ینگون پہنچی۔ پاکستان ٹیم (کل) پیر سے تھوونا سٹیڈیم میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور میانمار کے درمیان یہ اہم میچ 10 جون کو میانمار کے دارالحکومت یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہو گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے علاوہ شام، افغانستان اور میزبان میانمار کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ پاکستانی کوچنگ سٹاف نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور مداحوں کو ایک پرجوش اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات