لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات

اتوار 8 جون 2025 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے وقت میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

دوپہر کے وقت میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت31 اور زیادہ سے زیادہ44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب19فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 73فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں لا ہور امر یکن سکول64،پولو گراونڈ 68،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 62، شاہراہِ قائد اعظم 55،جوہر ٹاون 60،یو ایم ٹی 62،اڈا پلاٹ 64اورعسکری ٹین میں 62ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔