Live Updates

سیالکوٹ،پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب رانا محمد فیاض کا حلقہ کے معززین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

اتوار 8 جون 2025 17:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب رانا محمد فیاض ایم پی اے حلقہ پی پی 49 سے حلقہ کے دوستوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پررکن پنجاب اسمبلی رانا محمد فیاض کے بھائی رانا محمد ریاض بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب رانا محمد فیاض نے حلقہ پی پی 49 سے آنے والے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کو ڈیرے آمد پر خوش آمدید کہا اور عید الاضحٰی کی مبارک باد دی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے گھر اور ڈیرے کے دروازے اپنے حلقے کے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، عوام کو جب بھی جہاں بھی میری ضرورت ہو گی میں لازمی وہاں موجود ہوں گا۔ حلقہ پی پی 49 سے آنے والے معززین علاقہ نےپارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب رانا محمد فیاض کا حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کروانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات