Live Updates

لائیو سٹاک کے زیر اہتمام قربانی کےجانوروں کی کھالوں کے تحفظ، نگہداشت اور ضیاع سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار

اتوار 8 جون 2025 18:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) محکمہ لائیو اسٹاک سرگودھا کے زیر اہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کےجانوروں کی کھالوں کے تحفظ، بروقت نگہداشت اور ضیاع سے بچاؤ کے حوالے سے لائیو سٹاک کمپلیکس میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے قصاب برادری کو جانوروں کی کھالوں کی حفاظت، مناسب نمک کاری اور محفوظ ذخیرہ کرنے کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ سیمینار میں ماہرین لائیو سٹاک نے متعلقہ کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا کہ کھال ایک قیمتی قومی اثاثہ ہے جسکا درست طریقے سے سنبھالنا نہایت ضروری ہے تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر تنویر اشرف کلیار نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر ڈویژن بھر میں متعدد آگاہی سیمینارز اور میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ہے اور آگاہی بروشرز بھی تقسیم کئے گئے ہیں جسکا مقصد قصاب حضرات اور متعلقہ افراد کو کھالوں کے تحفظ سے متعلق جدید تربیت فراہم کرنا ہے۔محکمہ لائیوسٹاک کی یہ کاوش نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ قربانی کے عمل کو زیادہ منظم، بامقصد اور مفید بنانے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :