Live Updates

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا وفاقی دارالحکومت میں صفائی آپریشن کا جائزہ

اتوار 8 جون 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے عید کے دوسرے دن وفاقی دارالحکومت میں صفائی آپریشن کا جائزہ لینے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اورکھلے مقامات پر پڑی آلائشیں دیکھ کر برہمی کا اظہارکیا۔اتوار کو ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان کے مطابق عید کے دوسرے روز مختلف شکایات پرڈپٹی کمشنر نے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کےلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،اچانک دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے وفاقی دارالحکومت میں زیرو ویسٹ آپریشن کے تحت اقدامات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سرپرائز وزٹ کے دوران رورل اسلام آباد کے ایریاز کا بھی دورہ کیا اورمختلف مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے آلائشیں بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز میں ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھلے مقامات پر آلائشیں پھینکنے سے گریز کریں۔انہوں نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کےلئے بنائے گئے ڈمپنگ پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کل صبح سے شروع ہونے والا صفائی آپریشن بغیر کسی تعطیل کے جاری ہے، اگر عملہ بروقت آپ تک نہ پہنچ سکے تو فی الفور کنٹرول روم میں ہمیں اطلاع دیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :