پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات

اتوار 8 جون 2025 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر اتوار کے روز کرسچئن تہوار کے موقع پر سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے۔اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سر انجام دی، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کے جوان بھی چرچز کے اردگرد گشت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔ پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل اور سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا گیا، علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی۔ چرچز پر پارکنگ کا بھی مناسب انتظام کیا گیاتھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف تمام سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :