
مشہور ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا
امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتارکیاگیاتھا
پیر 9 جون 2025 10:15

(جاری ہے)
واضح رہے کہ کھابے لامے کا تعلق سینیگال سے ہے، مگر وہ کم عمری میں اٹلی منتقل ہوگئے تھے اور 2022 میں اطالوی شہریت حاصل کی۔ ان کی شہرت کا آغاز اس وقت ہوا جب کووڈ لاک ڈان کے دوران انہیں فیکٹری کی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔
اسی فارغ وقت میں انہوں نے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں جن میں وہ بنا کچھ کہے پیچیدہ ٹیوٹوریلز کا مذاق اڑاتے اور سادہ حل دکھا کر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے۔ٹک ٹاک پر کھابے لامے کے مداحوں کی تعداد 162 ملین سے بھی زیادہ ہے، اور ان کا سادہ، خاموش اور مخصوص انداز دنیا بھر میں ان کی مقبولیت کا راز بن چکا ہے۔ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے، یونیسیف کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔ فوربز کے مطابق انہوں نے محض ایک سال میں، یعنی جون 2022 سے ستمبر 2023 تک، مختلف برانڈز اور مارکیٹنگ پروجیکٹس سے تقریبا 16.5 ملین ڈالر کمائے۔ان کی گرفتاری کی خبر اس وقت مزید گرم ہوئی جب ٹرمپ کے حامی معروف سیاسی کارکن بو لوڈن نے دعوی کیا کہ کھابے لامے کے خلاف شکایت خود انہوں نے درج کروائی۔ اگرچہ ابتدائی طور پر اس دعوے کو مشکوک نظر سے دیکھا گیا، لیکن ICE کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان نے تمام افواہوں پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکا میں امیگریشن قوانین مزید سخت کیے جا رہے ہیں، اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔فی الحال کھابے لامے کی طرف سے اس واقعے پر کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں مداح بے چینی سے ان کے خیریت سے ہونے اور کسی وضاحت کے منتظر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یہ نہیں ہوسکتا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد سے اڈیالہ جیل پر حملے ہوں اور ہم آنکھیں بند رکھیں
-
اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں
-
پاک ایران گیس پائپ لائن پیچیدہ معاملہ ہے، عالمی قوانین کے مطابق حل نکالیں گے
-
وفاقی وزیرپیٹرولیم نے گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی جلدختم کرنے کا عندیہ دے دیا
-
راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ
-
حکومت عدلیہ کے متنازع فیصلوں کا سہارا لے کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی
-
کل 5 اگست کو احتجاجی ریلییوں میں کارکنان یقینی بنائیں کہ کوئی شرپسند صفوں میں شامل نہ ہوسکے
-
9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا ریلیف ملنے تک روپوش رہنے کا فیصلہ
-
نفرت اتنی بڑھ گئی، ایک میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں، غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا، وزیرقانون
-
پاکستان: 14 لاکھ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی دوبارہ شروع
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ججز کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.