شہید کانسٹیبل سیف اللہ کی برسی ، سیالکوٹ پولیس گارڈ نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

پیر 9 جون 2025 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) سیالکوٹ پولیس گارڈ نےشہید کانسٹیبل سیف اللہ کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نےسلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس کا یہ بہادر سپوت شہید کانسٹیبل سیف اللہ 2009 میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے سیالکوٹ پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جرات و بہادری کے پیکرہمارے شہدا ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہیروز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے شہدا ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ شہید کانسٹیبل سیف اللہ کی جرات اور بہادری پوری فورس کےلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کے شہدا کے اہل ِ خانہ کی ویلفیئر کےلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں، پولیس کا ہر جوان سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :