’آپ یارکر مارتے ہو، یہ ٹکر‘ بیوپاری کی حارث اور فہیم سے دلچسپ نوک جھونک

حارث رؤف اور فہیم اشرف خوب بن ٹھن کر بکروں کی خریداری کے لیے منڈی پہنچ گئے

پیر 9 جون 2025 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)ماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹر حارث رؤف اور فہیم اشرف خوب بن ٹھن کر بکروں کی خریداری کے لیے منڈی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے آفیشل انسٹاگرام پیج سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف اور فہیم اشرف، بیوپاری سے بکرے کے ریٹ معلوم کررہے ہیں۔بیوپاری نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے کہا کہ آپ یارکر مارتے ہو یہ ٹکر مارتا ہے، یہ بالکل آپ پر گیا ہے۔حارث اور فہیم نے مختلف نسلوں کے بکروں، دنبوں کا جائزہ لیا اور بیوپاری کے ساتھ خوب بھاؤ تاؤ بھی کیا جس کے بعد درجن بکروں کا سودا ساڑھے آٹھ لاکھ میں طے ہوا۔