وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن عید کے تیسرے روز بھی جاری

پیر 9 جون 2025 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن عید کے تیسرے روز بھی جاری، عید کے پہلے دو روز مجموعی طور پر 65 ہزار 138 چھوٹے 46 ہزار 52 بڑے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ زیرو ویسٹ آپریشن کے دو روز میں مجموعی طور پر 1 ہزار 865 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

عید کے پہلے دو روز مجموعی طور پر 65 ہزار 138 چھوٹے 46 ہزار 52 بڑے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔ عید کے دوسرے روز مجموعی طور پر 5 سو 2 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ دوسرے روز 12 ہزار 373 بڑے 17 ہزار 695 چھوٹے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ قربانی والے مقامات کی عرق گلاب اور فینائل سے فوری طور پر دھلائی کی گئی ہے، سیکٹرز اور رورل اسلام آباد کے تمام ایریاز تک ٹیمز پہنچ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عرفان نواز میمن نے کہا کہ صفائی آپریشن کی تھرڈ پارٹی اور ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ جاری ہے، سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم سے بھی صفائی آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ عید کے پہلے روز سے اب تک تمام افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں، وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ وہ آلائشوں کو کھلے مقامات پر ہرگز نہ پھینکیں۔

متعلقہ عنوان :