بھارت، میگھالیہ میں 2 ہفتے قبل لاپتہ ہوئے شخص کی لاش مل گئی، بیوی تاحال لاپتہ

پیر 9 جون 2025 12:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)شمال مشرقی بھارتی ریاست میگھالیہ میں دو ہفتے قبل غائب ہونے والا اندور سے تعلق رکھنے والا نوبیاہتا جوڑا راجہ رگھوونشی اور اس کی بیوی سونم کے گائیڈ کے مطابق یہ جوڑا آخری بار 3 افراد کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹورسٹ گائیڈ نے دعوی کیا ہے کہ یہ دونوں ان 3 افراد کے ساتھ تھے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جوڑا میگھالیہ کے علاقے سوہرا سے لاپتہ ہوا تھا۔ حکام کے مطابق راجہ رگھوونشی کی لاش اس ہفتے کے اوائل میں مل چکی ہے تاہم اس کی بیوی کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے اور متعدد ایجنسیوں پر مشتمل ایک ٹیم اسے تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :