سرگودھا،گھریلو تنازعہ میں نوجوان داماد نے فائرنگ کر کے ساس کو قتل کر دیا

پیر 9 جون 2025 12:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)گھریلو تنازعہ میں نوجوان داماد نے فائرنگ کر کے ساس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

عید کے روز ریجن کے علاقہ میانوالی کے مسلم بازار میں اعوان چوک کے قریب گھریلو تنازعہ پر نوجوان داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس کو قتل کر دیا۔متعلقہ پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :