صادق آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے 30بور پستول اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں

پیر 9 جون 2025 12:55

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)تھانہ صدر کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جوابی کارروائی میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عرفان کھرل کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔ہلاک ڈاکو کے قبضے سے تیس بور پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔