سوات: مٹہ میں سلنڈر دکان میں دھماکا، 7 افراد زخمی

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 9 جون 2025 12:55

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)سوات کی تحصیل مٹہ میں واقع ایک سلنڈر کی دکان میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دکان میں موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ گیس لیکج کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :