گوادر، اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

پیر 9 جون 2025 13:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)بلوچستان کے ساحلی شہروں گوادر اور اورماڑہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوادرشہر اور اورماڑہ میں شام 5 بج کر 14 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گوادر میںزلزلے کے ہلکے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز شہر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں تھااسی طرح اورماڑہ میں زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔