عیدالاضحیٰ پر شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ،ڈی جی پی ایچ اے ملتان

پیر 9 جون 2025 13:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )ملتان کریم بخش نے کہا ہے کہ پی ایچ اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ انہوں نےعید کے موقع پر مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ معروف چوکوں اور شاہراہوں کو لائٹس سے آراستہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر خوبصورت سجاوٹی درواز ے بنائے گئے۔دمدمہ پر خوبصورت لائٹس کی تنصیب کی گئی۔ چوک کچہری تا نو نمبر، ہائی کورٹ روڈ، پل موج دریا اور چوک رشید آباد فلائی اوور کو خوبصورت لائٹس سے آراستہ کیا گیا۔ پارکوں میں عوامی سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں میں عوام کا بے پناہ رش رہا۔ پارکوں میں بہتر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :