چنیوٹ،عید الاضحٰی کے دو دنوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے 56 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

پیر 9 جون 2025 13:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) چنیوٹ ضلع بھر میں عید الاضحٰی کے ابتدائی دو دنوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے 56 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے 68 زخمی افراد کو ریسکیو کیا جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔ زخمی مردوں کی تعداد 55 جبکہ خواتین کی تعداد 13 ہے۔

(جاری ہے)

ان 68 زخمی افراد میں سے 45 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 23 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ان روڈ ٹریفک حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز 64،رکشے 5، وین 1، کاریں 5 اور دوسری قسم کی 5 گاڑیاں شامل ہیں، یادہ تر روڈ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث پیش آئے۔