ٹک ٹاک پر چیلنج کرنے پہ دو گروپوں میں تصادم، چار افراد زخمی ایک کی حالت نازک

پیر 9 جون 2025 14:10

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) بورے والا کے تھانہ گگو منڈی کی حدود 175/ای بی میں دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ اور ڈنڈوں کے استعمال سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ گگو کے نواحی گاوں 175 ای بی میں بھٹی اور شیخ چوہان گروپ کے مابین ٹک ٹاک پر ویڈیوز لگا کر ایک دوسرے کو چیلنج دینے کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر دونوں گروپوں کے مابین ڈنڈوں اور اسلحہ کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجہ میں شیخ چوہان گروپ کےچار افراد علی حسن،وسیم عرف بگھی،شہباز خورشید اور اسکا والد خورشید شدید زخمی ہو گئےزخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس تھانہ گگو منڈی نے موقع پر پہنچ کرکارروائی شروع کردی ۔