سعودی عرب ، یونیورسٹی کے استاد کا چاقو کے واروں کے ذریعے بہمیانہ قتل

قاتل مصر فرار ہونے کی کوشش میں تھا، مگر سیکیورٹی اداروں نے روانگی سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا

پیر 9 جون 2025 14:25

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی تفصیل سامنے آئی ہے۔ واقعے میں ایک یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر عبد الملک قاضی کو ایک مصری باشندے نے ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقتول کے ایک عزیز کے مطابق یہ شخص اکثر ان کے گھر کھانے پینے کی چیزیں پہنچایا کرتا تھا، کیوں کہ ڈاکٹر عبد الملک کی طبیعت ایسی تھی کہ وہ خود باہر نہیں جا سکتے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قاتل نے سیکیورٹی گارڈ کو دھوکہ دیا کہ وہ گھر کا سامان لایا ہے تاکہ اندر جا سکے۔ جیسے ہی وہ فلیٹ میں داخل ہوا، اس نے اچانک ڈاکٹر عبد الملک پر مختلف جگہوں پر 10 چاقو کے وار کیے۔ پھر اس نے ان کی بیوی کو بھی چار مرتبہ چاقو مارا۔ خاتون نے قاتل سے منت سماجت کی، پیسے بھی دیے، مگر وہ نہ رکا۔ ان کی بیوی ابھی بھی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔