Live Updates

پاکستان کابھارت کو4خط لکھنے کاانڈین میڈیاکابے بنیاد دعوی

پاکستان نے خط میں مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، بھارتی میڈیا

پیر 9 جون 2025 14:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)جگ ہنسائی کے باوجود بھارتی میڈیا نے فیک نیوز کا دھندا بند نہ کیا اور پھر بے بنیاد دعوے کرنے لگا۔بھارتی میڈیا نے بے بنیاد دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کے دو ماہ بعد نئی دلی کو چار خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

(جاری ہے)

تاہم وزارت پانی کے ذرائع نیتصدیق کی ہے کہ یہ یکسر فیک نیوز ہے جس کا مقصد جنگ میں ہوئی بھارت کو عبرتناک شکست سے بھارتی عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے صرف دو خطوط لکھے ہیں اور وہ بھی محض بھارت کے خطوط کا جواب ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طورپر معطل کیا ہی نہیں جاسکتا اور بھارت کو ہرصورت اس پر عمل کرنا ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات