Live Updates

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرلیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ٹرمپ کا ہر قدم نسلوں کے درمیان جنگ، اختلافات ختم کرنے سے متعلق ہے،گفتگو

بدھ 11 جون 2025 16:17

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرلیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے توقع ظاہر کی ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دورہ امریکا سے متعلق سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔ ٹیمی بروس نے تصدیق کی کہ پاکستانی وفد نے امریکا کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر سے ملاقات کی، جس میں ایلیسن ہوکر نے پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

ٹیمی بروس نے کہا کہ ایلیسن ہوکر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور انسداد دہشتگردی تعاون پر بھی بات ہوئی۔ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے ذہن میں کیا ہے، وہ اس پر بات نہیں کرسکتی، تاہم صدر ٹرمپ کا ہر قدم نسلوں کے درمیان جنگ، اختلافات ختم کرنے سے متعلق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ باعث حیرت نہیں ہونا چاہیے کہ صدر ٹرمپ پاک بھارت مسائل مینج کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایسے لوگوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جن کے بارے میں تصور بھی نہ تھا۔ٹیمی بروس نے کہا کہ یہ دلچسپ لمحہ ہے کہ ہم اس تنازعہ سے متعلق کسی نکتہ پر پہنچ سکیں۔ اس ضمن میں صدر ٹرمپ، نائب صدر اور وزیر خارجہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات