امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب

بدھ 11 جون 2025 19:39

امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بٴْنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔امریکی شہر فریمانٹ کے گوردوارے نے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔گوردوارے کا الزام ہے کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو امریکہ میں بڑھاوا دے رہی ہے اور بھارتی حکام کو اپنے پروگرامز میں پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس تنظیم نے مودی سرکار کی حمایت میں سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور سکھ کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ فریمانٹ گوردوارے نے مطالبہ کیا کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کیا جائے۔مودی سرکار پہلے ہی سکھ کارکنان کے خلاف کینیڈا اور امریکہ میں کارروائیوں کے الزامات کی زد میں ہے۔ امریکہ نے بھی واضح کیا تھا کہہ بھارتی ایجنٹ نے امریکی شہری اور سکھ کارکن، گرپتونت سنگھ پنوکو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔