چین کے غیرملکی تجارتی حجم میں   2.5 فیصد سالانہ اضافہ  ، مجموعی درآمدی و برآمدی متجارت 17.94 ٹریلین یوآن رہی

پیر 9 جون 2025 14:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 17.94 ٹریلین یوآن رہی جس میں سالانہ 2.5 فیصد اضافہ ہواہے۔ چینی میڈیا کے مطابق مئی میں چین کی درآمدات اور برآمدات  2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3.81 ٹریلین یوآن رہیں جن میں سے  برآمدات 2.28 ٹریلین یوآن رہیں اور 6.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

 آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کو  چین کی برآمدات میں بالترتیب 16.9 فیصد، 13.7 فیصد، 35.3 فیصد اور 8.8 فیصد کا  اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح  چین اور افریقہ کے درمیان تجارت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران افریقی ممالک کو چین کی درآمدات اور برآمدات 963.21 ارب یوآن رہیں جن میں 12.4 فیصد کا اضافہ ہواہے جو  چین کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت کا 5.4 فیصد بنتا ہے۔

(جاری ہے)

چین میں غیر ملکی  کاروباری اداروں کا درآمدی و برآمدی حجم  5.21 ٹریلین یوآن رہا جو 2.3فیصد اضافہ ہے   جو چین کی کل درآمدی اور برآمدی مالیت کا 29فیصد بنتا ہے ۔اسی عرصے میں چین کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ غیر ملکی کاروباری اداروں کی درآمدات اور برآمدات 1.11 ٹریلین یوآن رہیں جن میں 4 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے اور  یہ شرح نمو گزشتہ چار ماہ کے مقابلے میں 2.2 فیصد  زیادہ ہے۔