وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے عید ملی اورمبارکبا ددی

پیر 9 جون 2025 14:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے عید الاضحی کے تیسرے روز مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے عیدملی اور ایک دوسرے کوعیدکی مبارکبا د پیش کی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عید ملن میں ترکیہ، سعودی عربیہ، عمان، متحدہ عرب امارات، قطر، افغانستان، بنگلادیش، ملائشیا، انڈونیشیا، چین، جاپان، اٹلی، برطانیہ، امریکہ، روس اور دیگر ممالک کے سفارت کار شریک ہوئے۔

اس موقع پروزیراعلی سندھ اور سفارتکاروں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اورجانوروں کی قربانی سے متعلق مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی سندھ نے معزز مہمانوں کی تواضع مشروبات، مٹھائیوں اور تکہ کباب سے کی۔سفارت کاروں نے کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر عوام کے قربانی کے جذبے کو سراہا۔