ج*چناری،جہلم ویلی کے صحافیوں کی مسلسل پانچ ماہ کی کوششیں رنگ لے آئیں

5گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا پر تنصیب کے لیے تیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تقریبا 26 میگاواٹ ہیوی ٹرانسفارمر ہٹیاں بالا پہنچا دیا گیا،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 9 جون 2025 16:25

{چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)جہلم ویلی کے صحافیوں کی مسلسل پانچ ماہ کی کوششیں رنگ لے آئیں،گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا پر تنصیب کے لیے تیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تقریبا 26 میگاواٹ ہیوی ٹرانسفارمر ہٹیاں بالا پہنچا دیا گیا،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ٹرانسفارمر کی تنصیب سے ضلع جہلم ویلی بھر کے لوڈشیڈنگ فری ہونے کے امکانات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے خاص کر سردیوں میں جہلم ویلی بھر کے لاکھوں عوام بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے تھے،عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے گذشتہ سال تیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ٹرانسفارمر واپڈا سے خریدا گیا جیسے ہی دسمبر میں ٹرانسفارمر کی تنصیب کا عمل شروع ہواتو تو وہ خراب نکلا،جسے برقیات نے واپس لاہور بھیج دیا دسمبر سے اب تک محکمہ برقیات نے ٹرانسفارمر واپس آنے کی متعدد تاریخیں دیں اس دوران عوام بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرتے رہے،شدید عوامی ردعمل کے پیش نظرآخر کار ہیوی ٹرانسفارمر ہٹیاں بالا پہنچا دیا گیا،زرائع کے مطابق ٹرانسفارمر کی تنصیب کا عمل رواں ہفتے ہی شروع کیا جائے گا اس دوران ضلع بھر کی بجلی 48 سے 72 گھنٹے تک مکمل بند رہے گی،ٹرانسفارمر کی تنصیب سے ضلع جہلم ویلی بھر میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ فری اور سردیوں میں انتہائی کم لوڈشیڈنگ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،یاد رہے کہ اس سے قبل گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا پر دس سے تیرہ میگاواٹ لوڈ برداشت کا ٹرانسفارمر نصب تھا،جو خاص کر سردیوں میں لوڈ زیادہ پڑتے ہی ٹرپ کر جاتا تھا،نیا آنے والا ٹرانسفارمر 20 سے 26 میگاواٹ تک لوڈ برداشت کرسکتا ہے جس میں جہلم ویلی بھر کے مجموعی لوڈ سے زیادہ لوڈ برداشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے،عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے سے نصب ٹرانسفارمر کو بھی گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا سے شفٹ نہ کیا جائے تانکہ اگلے پچاس سال تک جہلم ویلی کے عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ سے پیدا مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔

۔۔