Live Updates

چیچہ وطنی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما، سابق یوسی ناظم چودھری آفتاب ارشادچیمہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 9 جون 2025 17:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف چیچہ وطنی کے سینئر رہنما،سابق امیدوار قومی اسمبلی و سابق یوسی ناظم چودھری آفتاب ارشاد چیمہ کی نماز جنازہ گاؤں 42، بارہ ایل میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پی ٹی آئی ایم این اے رائے حسن نواز خان، ایم پی اے رائے مرتضی اقبال خان ،سابق ایم این اے چودھری زاہد اقبال، علاقہ بھر کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات، سابق ناظمین، کونسلرز اور مختلف جماعتوں اور تنطیمات سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں گاؤں کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، رسم قل خوانی کل 10، جون بروز منگل صبح 9بجے جامع مسجد بلاک نمبر12میں ہوگی۔

(جاری ہے)

مرحوم کچھ عرصہ سے علیل اور منگل کی سہ پہر سی ایم ایچ لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات