
رائے ونڈ میں ایل ڈبلیو ایم سی کا تاریخی آپریشن ،آلائشوں ،گندگی کے ڈھیروں کا صفایا ،ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کو شاباش
پیر 9 جون 2025 17:00
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تحصیل رائے ونڈمیں عیدا لاضحی کے ایام میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے گئے،ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عیدا لاضحی کے ایام میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تھیں تمام عملہ تین شفٹوں میں دن رات کام کرتا رہا ،ٹائون مینجر سید علی رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں ملازمین نے انتہائی جانفشانی کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دی 200رکشوں ،کمپیکٹر ،کنٹینرز ودیگر مشینری کیساتھ کام کیا ،تاریخ میں پہلی مرتبہ شہروں کیساتھ دیہاتوں میں بھی صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مقامات پر 9ڈمپنگ پوائنٹس بنائے گئے 8سو سے زائد سینٹری ورکرز نے بھاری مشینری کیساتھ دن رات کام کیا ،تحصیل بھر میں آلائشوں اور گندگی کے ڈھیروں کو تلف کیا گیا عید کے تیسرے روز تمام شاہرائوں کو فینائل اور عرق گلاب سے دھویا گیا تاکہ آلائشوں اور اوجھڑیوں کی بدبو سے تعفن کو ختم کیا جاسکے ، اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب ممتاز گوندل نے کہا ہے کہ امسال وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی ٹیم نے علی رضا کی قیادت میں دن رات کام کرکے صوبہ بھر اور بالخصوص تحصیل رائے ونڈ میں صفائی کے مثالی انتظامات کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.