Live Updates

س*ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ، تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی

×ھوں کی تعداد59لاکھ38ہزارسے بڑھ کر60لاکھوں47 ہزارہوگئی ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں13لاکھ78ہزارکااضافہ ہوا،بجٹ دستاویزات

پیر 9 جون 2025 17:00

$اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ، گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق گدھوں کی تعداد59لاکھ38ہزارسے بڑھ کر60لاکھوں47 ہزارہوگئی ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں13لاکھ78ہزارکااضافہ ہوا بھینسوں کی تعداد4 کروڑ63لاکھ 10ہزارسے بڑھ ر4کروڑ76لاکھ88ہزارہو گئی ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3لاکھ88 ہزارکا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق بھیڑوں کی تعداد 3کروڑ27 لاکھ31 ہزارسے بڑھ کر3کروڑ31 لاکھ 19ہزارہوگئی بکریوں کی تعداد میں 23لاکھ58 ہزارکا اضافہ ہوا بکریوں کی تعداد 8کروڑ70لاکھ35 ہزارسے بڑھ کر 8 کروڑ93لاکھ93 ہزارہوگئی ملک میں اونٹوں کی تعداد میں14 ہزارکااضافہ ہوا۔ دستاویز کے مطابق اونٹوں کی تعداد11لاکھ63ہزار سے بڑھ ر11لاکھ77ہزارہوگئی گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار،خچروں کی تعداد میں 3 ہزارکااضافہ ہوا گھوڑوں کی تعداد3لاکھ83ہزاراور خچروں کی تعداد2 لاکھ27ہزار ہوگئی ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں21لاکھ71 ہزارکا اضافہ ہوا مویشیوں کی تعداد5کروڑ75لاکھ40 ہزارسے بڑھ کر5کروڑ97لاکھ11 ہزارہوگئی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :