پ*انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی حمایت اور حفاظت بھی کریں گے، یورپین یونین

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ دنیا بھر میں سنگین ترین جرائم کے پیش نظر انصاف کو برقرار رکھتا ہے،سربراہ

پیر 9 جون 2025 17:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)یورپین یونین نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جرائم کی بین الاقوامی عدالت(انٹرنیشنل کرمنل کورٹ) کی نہ صرف حمایت جاری ی*رکھیں گے بلکہ اس کی حفاظت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس عزم کا اعادہ یورپین یونین کی جانب سے اس کی خارجہ و سیکیورٹی امور کی سربراہ کاجا کلاس نے اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ دنیا بھر میں ہونے والے سنگین ترین جرائم کے پیش نظر انصاف کو برقرار رکھتا ہے۔ اس لیے اسے اپنے اصولوں پر قائم رہنے کیلئے ہر طرح کے دباو سے ا?زاد رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہمیشہ اس کے اس اہم کام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اس کی ا?زادی کی حفاظت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :