شور کوٹ، عیدالاضحی کا پرامن انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر کا شہریوں، علماء ودیگر سے تعاون کرنے پر اظہار تشکر

پیر 9 جون 2025 17:30

شورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمن،ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری اکرم ‘ن ایس ایچ او شورکوٹ سٹی اسد اللہ کھوکھر نے عید الاضحی کے موقع پر شہر میں امن و اما ن کی فضاء کو قائم رکھنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر شہریوں‘ علمائے کرام‘ممبران امن کمیٹی مولانا زاہد انور ،مفتی نصیر الدین نصیر ،رائے ایاز اکبر ،علامہ روح اللہ کاظمی ،چوہدری عمران رضا ،حافظ محمد علی ، مخدوم الطاف حسین قریشی ،سول سوسائٹی کے نمائندگان اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ان کے تعاون سے شہر میں امن و امان کی فضائم قائم رہی اور کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔