ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکارعید الاضحیٰ کے تینوں دن سروس مہیا کرتے رہے،ڈی ای او

پیر 9 جون 2025 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکارعید الاضحیٰ کے تینوں دن ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروس مہیا کرتے رہے۔ ریسکیو ٹیمیں مری میں قائم کردہ مستقل ریسکیو اسٹیشنز بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ، جی ٹی روڈ چھرہ پانی، سترہ میل ایکسپریس وے کے علاوہ سرینگر روڈ علیوٹ، سیاحتی مقام نیو مری، کھجٹ ایکسپریس وے، اپر جیھکاگلی روڈ، کالی مٹی باڑیاں روڈ، کشمیر پوائنٹ پر اپنے فرائض ہمراہ ایمرجنسی ریسورسز فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل رہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انجینئر کامران رشید ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مری کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار عید الاضحیٰ کے تینوں دن ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروس مہیا کرتے رہے۔ عید تعطیلات کے دوران ایمرجنسی کور پلان پر مکمل عمل درآمد کرانے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانا تھا۔ضلع مری میں ایمرجنسی کور پلان کے تحت مری کے مختلف مقامات پر 16 ایمبولینسز، 7فائر وہیکلز، 2 ریسکیو وہیکلز، 2 ریکوری وہیکلز اور 20 موٹر بائیکس ریسکیو سروس پر ریسکیو اہلکاروں نے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔