ہزاروں افراد نے آن لائن قربانی میں حصہ لیا

پیر 9 جون 2025 18:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)رائے ونڈمیں ہزاروں افراد نے آن لائن قربانی میں حصہ لیا ،اجتماعی قربانی میں بھی ریکارڈ افراد نے شرکت کی ،مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث امسال رائے ونڈ اور گردونواح میں آن لائن قربانی کیساتھ ساتھ اجتماعی قربانی کا رجحان بہت زیادہ رہا ،رفاہی اداروں اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے اجتماعی قربانیوں کے پیکج سے لوگوں نے بھرپور اسفتفادہ حاصل کیا دوسری جانب رائے ونڈ کے کیٹل فارم پر قربانی کے جانورتول کرفروخت ہوئے شہریوں نے بکر منڈی کی بجائے کیٹل فارم پر جاکر اپنی پسند کے جانور خرید کر قربانی کییٹل فارم پر بکرا 1700فی کلو زندہ ،بچھڑا 950روپے فی کلو زندہ فروخت ہواایک محتاط اندازے کے مطابق رائے ونڈ تحصیل میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے انفرادی جبکہ تین لاکھ سے زائد افراد نے اجتماعی قربانیوں میں حصہ لے کر سنت ابراہیمی ادا کی ۔

متعلقہ عنوان :