پنجاب پولیس کی کارروائیاں، عید الاضحیٰ کے ایام میں صوبہ بھر سے 110 منشیات فروش گرفتار

پیر 9 جون 2025 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) عید الاضحیٰ کے ایام میں پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری رہا ۔ منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 223چھاپے مارے گئے اور 110منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں سے 23کلو گرام چرس، 4کلو گرام آئس، 2ہزار 950لیٹر شراب اور 1 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔