جسٹس ہیلپ لائن کے تحت عید قیدی بچوں،معذوروں اور مریضوں کے ساتھ منائی گئی

پیر 9 جون 2025 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سربراہ جسٹس آف پیس حکومت سندھ ندیم اے شیخ، جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے رہنماوں سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،حارث امین بھٹی،سید اسرار علی،منصور جیک اور دیگر کے ہمراہ عید قیدی بچوں، معذوروں اور مریضوں کے ساتھ منائی گئی۔

(جاری ہے)

و عید کے تینوں دن سینٹرل جیل و بچہ جیل، اسپتال، ریمانڈ ہوم اور معذوروں کے مراکز میں جا کر عید تحائف تقسیم کیے گئے انہوں نے کہا کہ عوام عید سادگی سے منائیں اور اپنی خوشیوں میں ہمسایوں اور مستحق افراد کو بھی یاد رکھیں، حیدر آباد جیل میں بھی قیدیوں میں کھانا و عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔

ڈی آئی جی جیل محترمہ شیبا شاہ کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔جسٹس اف پیس کی خصوصی ہدایت پر وکلا کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔عید قرباں کے تینوں دن جیل میں مقید قیدیوں میں کھانا و عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ ممتاز صنعتکار دیوان یوسف فاروقی ، عبدالصمد بڈ ھانی کی جانب سے جیل پروجیکٹ کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔حیدر آباد جیل میں سینکڑوں قیدیوں کے ساتھ منفرد عید ملن کی تقریب ہوئی۔منشی ہاوس میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :