سینئر صحافی سید یوسف علی، ثمر عباس کے بڑے بھائی فرحت عباس اور ممتاز ڈرامہ نگار سائرہ رضا کے انتقال پر تعزیت

پیر 9 جون 2025 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدوررہنما سید ذوالفقارشاہ،رسجہ عاصم شہزاد،عمران علی،جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے صدر جسٹس آف پیس ندیم شیخ ایڈوکیٹ،پاکستان نرسسز فورم کے صدر سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل سید اسرارعلی ایڈوکیٹ،ریٹائر ایمپلائز رہنما ڈاکٹر سعید اختر،آفیسرز ایکشن کمیٹی کے سرپرست نعیم جمال،واٹر کارپوریشن رہنما اکرام خان اور دیگر نے روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی سید یوسف علی،پبلک نیوز چینل کے بیورو چیف ثمر عباس کے بڑے بھائی فرحت عباس اور ممتاز ڈرامہ نگار سائرہ رضا سابق ایم پی اے شعیب ابراہیم کی اہلیہ ،لیاقت آباد ٹاون کے علی عدیل نقوی ،واٹر کارپوریشن کے مزدوررہنما اعظم خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔