عوام کی خدمت کیلئے انتظامیہ، محکمے اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے، کمشنر ملتان

پیر 9 جون 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر عامر کریم خان نے سول سوسائٹی کے ساتھ عید کا پہلا دن گزارا۔عید کی نماز جامع خیر المدارس میں ادا کرنے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کی اور لوگوں سے عید ملے اور عید کی مبارکباد دی۔ کمشنر عامر کریم خاں سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے فیلڈ میں بھی گئے۔

انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام و ورکرز کو شاباش دی اور کہا کہ عید کے روز شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئےکمپنی ورکز فیلڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔کمشنر عامر کریم نے کہا کہ شہریوں کو اس عید پر واضح تبدیلی نظر آئی۔تمام محکموں کی عید عوام کی خدمت میں گزری۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنٹرل جیل، کارڈیالوجی ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا،ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے عید ملے،مریضوں لواحقین مٹھائی تقسیم کی۔

کمشنر نے کہا کہ عید کے روز فیملی کیساتھ عید منانے کے بجائے ڈیوٹی پر مامور سٹاف لائق تحسین ہیں۔عوام کی خدمت کیلئے انتظامیہ، محکمے آن ڈیوٹی ہیں۔بعد ازاں کمشنر عامر کریم نے ضلع خانیوال اور ضلع وہاڑی کا دورہ کیا۔ انہوں نے عید کے دوسرے روز بوریوالہ کا بھی دورہ کیا جبکہ عید کے تیسرے روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا، فیلڈ وزٹ کئے اور سینٹری ورکز سے بھی ملاقات کی۔