کراچی پولیس کی کارروائی،مددگار 15کے اہلکاروں پر تشددکرنے والے 6 ملزمان گرفتار

پیر 9 جون 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) کراچی پولیس نے 15کے اہلکاروں پر تشددکرنے والے 6مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سعیدآباد پولیس کےجاری اعلامیہ کے مطابق دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کی اطلاع موصول ہونے پرمددگار 15پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے تو وہاں جھگڑا کرنے والے کچھ لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی نے ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد کو فوری کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

عبداللہ ولد محمد وزیر، احمد عبداللہ ولد ہارون، سہیل ولد رفیق، محمد اظہر ولد سعید ولی، محمد ریحان ولد علی، محمد ولد فداکوگرفتارکرلیاگیاجبکہ فرارملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔