
عید الاضحیٰ پر سی ڈی اے، پولیس، قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی کارکردگی اور شہریوں کا تعاون قابل تحسین ہے ، جامع منصوبہ بندی کے باعث عید پرامن گزری، وزیر داخلہ
پیر 9 جون 2025 21:20
(جاری ہے)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید الاضحیٰ پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے پر سی ڈی اے کی ستائش کی جبکہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے صفائی انتظامات میں بے پناہ تعاون پر شہریوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عید کے تینوں روز پورے اسلام آباد میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مثالی صفائی پر سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور سالڈ ویسٹ کی فیلڈ ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ آلائشیں بروقت اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا، پوری ٹیم نے عید کے تینوں دن خدمت کو عبادت سمجھ کر فرائض سرانجام دیئے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہری شکایات پر فوری ایکشن کے ذریعے بہترین گورننس کی مثال قائم کی گئی، شہریوں کا اداروں سے بے پناہ تعاون مثالی صفائی مہم کی کامیابی بنا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عید پرامن گزری اور شہریوں نے محفوظ ماحول میں سنت ابراہیمی ادا کی اور عید کی خوشیاں منائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی، جانفشانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں بے مثال رہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جامع منصوبہ بندی کے باعث عید پرامن گزری۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف جوانوں کی فرض شناسی اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.