ملک میں بھینسوں، بکریوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

پیر 9 جون 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) ملک میں مختلف مویشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور ان کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی ہے۔ اسی طرح بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی کل تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بکریوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو گئی۔ اسی طرح اونٹوں کی تعداد میں بھی 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، اور اب اونٹوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک میں مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا، اور ان کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :