نیٹو کو دفاعی اخراجات میں 400 فیصد اضافے کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل

منگل 10 جون 2025 10:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رٹے نےنیٹو کی دفاعی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافے پر زور دیا ہے جس میں فضائی اور میزائل ڈیفنس پر اخراجات میں400 فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز لندن میں چیتھم ہاؤس نامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئے نیٹو کو فضائی اور میزائل ڈیفنس میں 400 فیصد اضافے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کی ہمیں مجموعی طور پر اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دفاعی منصوبے کو پوری طرح سے بروئے کارلانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی افواج اور صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہماری افواج کو مزید ہزاروں بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور مزید لاکھوں آرٹلری شیلز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کو ایک زیادہ مضبوط، منصفانہ اور خطرناک اتحاد بننا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :