غزہ میں انسانی امداد کی ناکہ بندی ایک سکینڈل اور شرمناک ہے،فرانسیسی صدر

منگل 10 جون 2025 11:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے انسانی امداد کے راستے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی ناکہ بندی ایک سکینڈل اور شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے محصور فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔