اسرائیلی فوج کا یمن کی تین بندرگاہیں خالی کرنے کا حکم

منگل 10 جون 2025 11:30

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) اسرائیلی فوج نے یمن کی تین بندرگاہیں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی شام انتباہ جاری کرتے ہوئے یمن کے مغربی ساحل پر واقع تین اہم بندرگاہوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یہ وارننگ حوثی کنٹرول میں موجود تنصیبات پر متوقع اسرائیلی حملوں کے پیش نظر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای ادرعی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ رأس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہیں فوری خالی کر دی جائیں اور ان مقامات پر موجود تمام افراد ان سے دور ہو جائیں۔ادرعی نے کہا کہ حوثی گروپ ان بندرگاہوں کو ان کے بقول دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج ماضی میں بھی ان بندرگاہوں کے خلاف اسی نوعیت کی وارننگز جاری کر چکی ہے، جن کے کچھ ہی دن بعد حملے بھی کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :