فیصل آباد،جائیداد کا حصہ مانگنے پر جھگڑے میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کر دیا

منگل 10 جون 2025 14:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) فیصل آباد میں جائیداد کا حصہ مانگنے پر جھگڑے میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقہ 432 گ ب گنجڑ میں مکان کا حصہ مانگنے پر جھگڑے کے دوران شعیب نامی شخص نے فائرنگ کرکے حقیقی بھائی حنیف کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، مقتول کی نعش تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں میں مکان کا حصہ مانگنے پر جھگڑا ہوا جس پر شعیب نے فائرنگ کرکے حقیقی بھائی حنیف کو قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :