پنجاب فوڈاتھارٹی کا عید سپیشل آپریشن مسلسل جاری ،130لیٹر سے زائد ناقص آئل، کولڈ ڈرنکس،سنیکس اور دیگر اشیا تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر موٹروے سروس ایریاز،لاری اڈے بس اسٹینڈز اور ریلوے اسٹیشنز پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ،66کو 9لاکھ 56ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ،مزید بہتری کے لیے 611کو اصلاحی نوٹس جاری

منگل 10 جون 2025 15:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) پنجاب فوڈاتھارٹی کا عید سپیشل آپریشن مسلسل جاری ہے ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر موٹروے سروس ایریاز،لاری اڈے بس اسٹینڈز اور ریلوے اسٹیشنز پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ،790فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 66کو 9لاکھ 56ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈی جی عاصم جاوید نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران مزید بہتری کے لیے 611کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 130لیٹر سے زائد ناقص آئل، کولڈ ڈرنکس،سنیکس اور دیگر اشیا تلف کی گئیں ۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 31،فیصل آباد 89، ساہیوال 46، راولپنڈی میں 58، گوجرانوالہ میں 42 پوائنٹس چیک کیے گئے، سرگودھا میں 56، ڈیرہ غازی خان میں 15، ملتان میں 89، بہاولپور میں 64 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی، سکھیکی سروس ایریا میں 33، سیال موڑ 31، بھیرہ 58، برہان میں 16، کلرکہار میں 18، چکری میں 22 پوائنٹس چیک کیے گئے، جہلم میں 5، ننکانہ صاحب میں 12، شور کوٹ 5، گوجرہ 32، خانیوال 6، ملتان 16، اوچ شریف 8، رحیم یار خان میں 17 پوائنٹس چیک ہوئے، سابقہ دی گئی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر بھاری جرمانے کیے گئے، ایکسپائر اشیا اور ناقص آئل برآمد کر کے تلف کیا گیا۔

(جاری ہے)

معروف ریسٹورنٹس میں ناقص آئل سے فرائنگ کی جارہی تھی۔ عاصم جاوید نے کہا کہ موٹر وے جی ٹی روڈ پر موجود پوائنٹس کی شیڈول چیکنگ کے ساتھ سرپرائز چیکنگ کی جاتی ہے، صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے، موٹر ویز پر غیر منظور شدہ اشیا کی فروخت پر سخت پابندی عائد ہی؛ برآمدگی پر ایکشن لیا جائے گا، دوران سفرخوراک سے متعلق شکایات کی صورت میں1223پر اطلاع دیں۔