ساہیوال میں جاری ترقیاتی کام بر وقت مکمل کئے جائیں ،کمشنر ساہیوال

منگل 10 جون 2025 15:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے دیپال پور بازار، پاکپتن بازار اور صدر بازار میں ٹف ٹائل لگانے کا کام ہر صورت اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی، کام کی رفتار تیز کی جائے اور اسے ہر حال میں مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، شعیب اقبال سید۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، اے سی جنرل غلام حسین بھٹی، سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے پاکپتن چوک میں تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ختم کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھا بازار، شربت بازار اورشہر کے دوسرے بازاروں میں ریڑھی نظر نہیں آنی چاہیے اور انہیں مختص پوانٹس پر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ اور پاکپتن روڈ پر جاری کام کو بھی تیز کیا جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجباہ6آر کی بھل صفائی کی مٹی گردوغبار کا باعث بن رہی ہے اسے فوری اٹھایا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :