Live Updates

ائیر فرانس نے بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

پاک بھارت کشیدگی کے باعث 24 اپریل کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کیلئے بند کردی تھی

منگل 10 جون 2025 15:57

ائیر فرانس نے بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)فرانس کی قومی ائیر لائن ائیر فرانس نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث 24 اپریل کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کیلئے بند کردی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کے بعد مختلف ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا تاہم اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد تمام غیرملکی ائیر لائنز نے پاکستان کے فضائی روٹ بحال کردیے تھے جب کہ ائیر فرانس پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی۔

اب ائیر فرانس کی جانب سے بھی پاکستان سے اوور فلائنگ شروع کردی گئی ہے۔ائیر فرانس کی پیرس دہلی، ممبئی پیرس، بینکاک، سنگاپور، منیلا، ہوچی منہہ اور دیگر ممالک کی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک جاتی ہیں۔ پاکستانی ائیر اسپیس استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ائیر فرانس کو کئی ہفتے تک طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑ رہا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات