گیپکو سمبڑیال كی بجلی چوری کے خلاف کارروائی، ایک صارف کے خلاف مقدمہ درج

منگل 10 جون 2025 15:59

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) گیپکو سمبڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے ایک صارف کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی او گیپکو سمبڑیال عرفان علی نے ٹیم کے ہمراہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے گائوں جیٹھی کے میں مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر صارف محمد حسین کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں مقدمہ درج کردیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :