
پاورہائوس شاریاں سے منسلک سیکڑوں علاقوں میں شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی ناقابل برداشت بندش
عوام شدید مشکلات سے دوچار،حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
منگل 10 جون 2025 17:59
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی طرح گرمیوں میں بھی پاور ہاؤس شاریاں سے منسلکہ سیکڑوں علاقوں میں بجلی کی ناقابل برداشت بندش کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں،انجمن تاجران لمنیاں بازار نے بجلی کی بندش پر اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات ،پاور ہائوس نیلی، شاریاں اپنا قبلہ درست کریں شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے عوام کو تنگ نہ کیا جائے ورنہ دما دم مست قلندر، سخت عوامی ایکشن سامنے آسکتا ہے،ہماری بجلی کاٹ کر دیگر علاقوں کو دینے سے گریز کیا جائے،سردیوں میں بھی ہمارے ساتھ یہی سلوک کیا جاتا ہے اور گرمیوں میں بھی یہ ظلم ناقابل برداشت ہے،دوسری جانب تیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ہیوی ٹرانسفارمر کی گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا میں تنصیب کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں،یاد رہے کہ گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا کے اوور، لوڈ ہونے سے بندش چناری بریکر پر زیادہ لوڈ کی وجہ سے ہر وقت پیش آتی ہے،اس وقت گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا میں ایک ایکسٹرا بریکر موجود ہے اگر ٹرانسفارمر کی تنصیب کے دوران محکمہ برقیات ،واپڈا چناری لائن پر نئی ڈی پی بنا کر پہلے سے موجو دایک اور بریکر نصب کر کے چناری لائن کو دو بریکرز پر تقسیم کردیںتو گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا کے اوور، لوڈ سے بندش کا مسئلہ حل ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات ختم ہو سکتی ہیں،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ،وزیر برقیات اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیرگرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا پر ٹرانسفارمر کی تنصیب کے دوران چناری لائن کو دو بریکرز میں تقسیم کرنے کے احکامات بھی جاری کریں ،کیونکہ گرڈ سٹیشن دو سے تین دن کے لیے بند ہونا ہے اسی دوران چناری لائن پر ایک اور بریکر لگا کر اسے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے،اگر اب کی بار یہ مسئلہ بھی حل نہ ہوا تو مسقتبل میں بھی عوام کو تیس کروڑ سے زائد مالیت کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا رہے گا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.