پنجاب ایمرجنسی سروسز نارووال نے عیدالاضحی کی چھٹیوں میں350افراد کو ریسکیو کیا

منگل 10 جون 2025 18:54

․نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پنجاب ایمرجنسی سروسز نارووال نے عیدالاضحی کی چھٹیوں میں350افراد کو ریسکیو کیا۔ عید الاضحی کی ایمرجنسیز کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے بتایا کہ عید الاضحی کے 3دنوں میں میں نارووال کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کالز کی تعداد 1968تھیںجن ایمرجنسیز کالز پر ریسکیو نارووال نے ریسپانس کیا ان کی تعداد 319تھی۔

(جاری ہے)

عید پر ضلع نارووال کے جوانوں نے جن ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک حادثات 80، میڈیکل 180،کرائم کیس 12، آگ لگنے کی ایمرجنسیز 13اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 34ہے۔عید الاضحی کے موقع پر ٹریفک حادثات ، میڈیکل اور متفرق ایمرجنسیز میں 350افراد کو ریسکیو کیا۔ جن میں 132افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 209افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیکل ایمرجنسیز میں 09افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :